بیو ر و چیف و ہا ڑ ی عید الفطر کے مقدس موقع پر شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے ستھرا پنجاب
بیو ر و چیف و ہا ڑ ی
عید الفطر کے مقدس موقع پر شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت میلسی میں وسیع پیمانے پر صفائی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تحصیل منیجر محمد فاروق علی خان کی زیر نگرانی خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے جس کا مقصد شہر کی تمام مساجد، عید گاہوں اور عوامی پارکس کو اعلیٰ معیار کے مطابق صاف ستھرا کرنا ہے۔
تحصیل منیجر نے مقامی انتظامیہ کے ہمراہ صفائی کے جاری کاموں کا معائنہ کیا اور ہدایات جاری کیں کہ عید کے دن شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے بتایا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی عملے کی تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
“عید الفطر خوشیوں کا پیغام لاتی ہے اور ہماری اولین ترجیح ہے کہ شہری اس خوشی کو صاف ستھرے ماحول میں منائیں۔ اس مقصد کے لیے ہم نے خصوصی صفائی پلان ترتیب دیا ہے۔ عید کے دن بھی تمام سینٹری ورکرز اور متعلقہ عملہ فیلڈ میں موجود رہے گا تاکہ کسی بھی ایمرجنسی یا فضلہ جمع ہونے کی صورت میں فوری ایکشن لیا جا سکے۔”