November 17, 2026

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان نے ضلع میانوالی کا تفصیلی دورہ کیا

IMG-20260318-WA0259

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان نے ضلع میانوالی کا تفصیلی دورہ کیا، جس کا مقصد عوامی شکایات کا ازالہ، پولیس کی کارکردگی کا جائزہ اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل اور ایس پی انویسٹی گیشن اظہر سعید بھی ان کے ہمراہ تھے۔
آر پی او نے ڈی پی او آفس میانوالی کے کمپلینٹ سیل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل و شکایات بلاواسطہ خود سنیں۔ انہوں نے موقع پر موجود متعلقہ سرکل افسران کو فوری اور میرٹ پر کارروائی کے احکامات جاری کیے۔خبعد ازاں، آر پی او سرگودھا نے ڈی پی او میانوالی، ایس پی انویسٹی گیشن اور تمام ایس ڈی پی اوز کے ساتھ ایک اہم کرائم میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ضلع کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کا جائزہ لیا گیا، جس میں انہوں نے قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنانے پر زور دیا۔مزید برآں، انہوں نے ڈی پی او میانوالی کے ہمراہ تھانہ واں بھچراں، ڈی پی او آفس اور قبول خیل چیک پوسٹ کی زیرِ تعمیر عمارتوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے تعمیراتی کام کے معیار اور رفتار کا تفصیلی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ کام کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔
دورے کے آخر میں آر پی او نے درہ تنگ چیک پوسٹ پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی، ان کے بلند حوصلے کو سراہا اور ان کے ہمراہ روزہ افطار کیا۔