نورپور تھل( راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپور تھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی ہدایت پر پیرا فورس ان ایکشن،
نورپور تھل( راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپور تھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی ہدایت پر پیرا فورس ان ایکشن، اسمگل شدہ سگریٹس کی فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف پیرا فورس نورپور تھل کا بڑا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں سگرٹ کی کھیپ پکڑی گئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کا کہنا تھا کہ حکومت کی ہدایات پر اس اپریشن کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی دکاندار سمگل شدہ سگریٹ فروخت نہ کرے ورنہ قانون حرکت میں آئے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر علمدرآمد یقینی بنانے کےلیے پیرا فورس اسی اپنا متحرک کردار ادا کرتی رہے گی۔