خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب سٹی میں رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان کے اعزاز میں
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب سٹی میں رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان کے اعزاز میں ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس کی میزبانی معروف سماجی و سیاسی شخصیات ملک مزمل مقصود حسین اعوان اور ملک ثقلین حیدر اعوان نے کی۔
افطار ڈنر میں معززینِ علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات، عمائدین شہر اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمانوں نے ملک شاکر بشیر اعوان کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے میزبانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت ہی ان کی سیاست کا محور ہے، اور وہ حلقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مواقع باہمی روابط کو فروغ دینے اور عوامی مسائل کو قریب سے سننے کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں۔
میزبانوں ملک مزمل مقصود حسین اعوان اور ملک ثقلین حیدر اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک شاکر بشیر اعوان ایک مخلص اور عوام دوست رہنما ہیں، جنہوں نے ہمیشہ علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
افطار ڈنر خوشگوار اور پرخلوص ماحول میں اختتام پذیر ہوا، جہاں مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف کھانوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔