November 17, 2026

ایران امریکہ جنگ سے پاکستان اور اس کی افواج کو مزید سمجھنے کا موقع ملا ہے

FB_IMG_1773817686982

ایران امریکہ جنگ سے پاکستان اور اس کی افواج کو مزید سمجھنے کا موقع ملا ہے
ایران ایک ایسا ملک جس کے پاس نا نیوکلیئر ہتھیار ہیں نا ہی ائیر فورس جو آج کی ہر جنگ میں بنیادی ہتھیار سمجھا جاتا ھے
اور نا ہی کوئی تگڑا ائیر ڈیفنس سسٹم
اس کے باوجود ایران نے دنیا کے بہترین ائیر ڈیفنس سسٹمز کو بریچ کر کے دشمن کو اچھا خاصہ نقصان پہنچایا
اور اب ایران کے دشمن لڑائی میں دندی نکالنے پر آگئے ہیں
یعنی وہ روایتی جنگ لڑا تو دور میزائلوں کی جنگ لڑنے سے بھی راہ فرار اختیار کر رھے ہیں
اس ساری صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اگر ہم ایران کی جگہ پاکستان کو رکھ کر سوچیں اور اگر یہی لڑائی ان دونوں ممالک کی پاکستان سے ہوتی تو تب یہ کیا کرتے
ان کے پاس تو نیوکلیئر پاور یوز کرنے کا بھی پاکستان کے معاملے میں کوئی چانس نئیں تھا کیونکہ۔جواب میں بھی نیوکلیئر پاور یوز ہو سکتی ھے
وہیں پاکستان کے پاس چار سو کلومیٹر دور تک ائیر ٹو ائیر مار کرنے والے جدید میزائلوں سے لیس جنگی طیارے اور ایران سے کہیں بہتر اور جدید میزائل سسٹمز ہیں
پھر اس پر یہ کہ پاکستان کے نیوکلیئر ہتھیار تو ہیں ہی لیکن اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے پاس ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار بھی ہیں جو چھوٹے علاقوں میں روایتی جنگ کے اندر دشمن کا صفایا کر دینے کی اہلیت رکھتے
تو ایک بات تو واضح ہو گئی کہ جو لوگ عموماً کہتے ہیں کہ فلاں کے بعد پاکستان کا نمبر ھے وہ محض قصے کہانیاں ہی ہیں
پاکستان کے ساتھ براہ راست جنگ کا تو سوچا ہی نہیں جا سکتا
پاکستان ایران سے کئی گنا زیادہ فوجی اعتبار سے طاقتور ھے
اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی بھی بھرپور طریقے سے رکھتا ھے
کئی منافق پاکستانیوں کو جس بات کا ادراک نہیں ہوا اس بات کا ادراک عرب ممالک کو پاکستان سے متعلق ضرور ہو گیا ھے
صرف قصے کہانیوں میں نہیں پاکستان گراؤنڈ میں بھی بھارت کو چاروں شانے چت کر کے اپنی فوجی طاقت ثابت کر چکا ھے
تو یہ طے ہوا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ھے
اور رھے گا انشاء اللہ ۔