November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابرکی زیر صدارت

IMG-20260318-WA0175

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابرکی زیر صدارت کانفرنس ہال میں جوہرآبادو خوشاب پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام قاسم لالی ،علی مہران ایم سی جوہرآباد،سی ای او ایم سی خوشاب سندس رابیل اور دیگر محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر قاسم لالی نے بتایا کہ شہر جوہرآباد میں مختلف مقامات پر ڈسپوزل کے کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے اور جوہرآبادشہر بھر میں پروپوزل سیور لائنیں بچھائی جائیں گی ۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جوہرآباد میں مختص کئے گئے ڈسپوزلز مقامات اور خوشاب میں علی ٹاوُن،سیٹلائیٹ ٹاوُن،حُسین آباد گروٹ روڈ ،مسجد ملاح والی کچے کے ایریاز اور دیگرمقامات کے ڈسپوزلز پر کام کی ابتداءکردی گئی ہے،شہر میں بچھنےوالی سیور لائنوں کی کوالٹی، معیار میٹریل اور شفافیت کو مدنظر رکھا جائے اور ٹائم فریم کے مطابق مکمل کیا جائے،کسی قسم کی کوتاہی ہر گزبرداشت نہیں کی جائے گی۔