November 17, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) معروف ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے عید

IMG-20260301-WA0172(3)

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) معروف ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے عید کے پُرمسرت موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں اہلِ علاقہ سمیت تمام مسلمانوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عید کا تہوار ہمیں خوشیوں کو بانٹنے، باہمی محبت، بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دینے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بابرکت موقع پر ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اردگرد موجود مستحق اور نادار افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں تاکہ حقیقی معنوں میں عید کی خوشیاں سب تک پہنچ سکیں۔
ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے مزید کہا کہ معاشرتی ہم آہنگی، برداشت اور ایک دوسرے کے دکھ درد بانٹنے سے ہی ایک مضبوط اور خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں اور معاشرے کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس عید کو ملک و قوم کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا باعث بنائے اور ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور اخوت کے ساتھ جینے کی توفیق عطا فرمائے۔