November 17, 2026

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)نوابشاہ پولیس کے دو مزید جوان دوران ڈیوٹی روڈ ایکسیڈنٹ میں شہید

IMG-20260318-WA0173

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)نوابشاہ پولیس کے دو مزید جوان دوران ڈیوٹی روڈ ایکسیڈنٹ میں شہید، کانسٹیبل ابراہیم بروہی اور ہیڈ کانسٹیبل رانو خان منگریو رتبہ شہادت پر فائزشہید بینظیر آباد پولیس کے لیے آج کا دن انتہائی غمزدہ اور ساتھ ہی فخر کا دن ہے، جہاں دو بہادر جوانوں نے فرض کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے محکمہ پولیس کا سر فخر سے بلند کر دیا۔کانسٹیبل ابراہیم بروہی، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئےدو روز قبل جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جرات مندانہ پولیس مقابلے کے دوران روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہونے والے پولیس اہلکار ابراہیم بروہی، جو ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے تھے، خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ شہید ابراہیم بروہی نے اپنی ڈیوٹی کے دوران بہادری کی وہ مثال قائم کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ان کی نمازِ جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹر نوابشاہ میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن صاحب، ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ اور ڈی سی شہید بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی، دیگر اعلیٰ پولیس افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔ہیڈ کانسٹیبل رانو خان منگریو دورانِ ڈیوٹی ایکسیڈنٹ حادثے کا شکار ہو کر شہیدایک اور افسوسناک واقعے میں، گزشتہ رات اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل رانو خان منگریو کو ویگن نمبر R-0333نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش فرما گئے شہید رانو خان منگریو کی نمازِ جنازہ بھی پولیس ہیڈ کوارٹر نوابشاہ میں ادا کی گئی، جس میں ڈی آئی جی پی شہی بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن صاحب، ایس ایس پی سمیر نور چنہ اور تمام پولیس افسران نے شرکت کر کے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پولیس دستے کی جانب سے انہیں بھی الوداعی سلامی دی گئی۔ہم نے آج اپنے دو مخلص اور بہادر بھائیوں کو کھویا ہے۔ ابراہیم بروہی اور رانو خان منگریو کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ پولیس فورس کا ہر جوان عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ڈیوٹی انجام دیتا ہے۔ شہداء کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، پوری فورس ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔