علی لاریجانی کون ہیں
علی لاریجانی کون ہیں
شہید آیت اللہ خامنہ ای کی آنکھ کا تارا،جنگ میں ایران کے انقلابیوں کے دلوں پر حکمرانی کرنے والے،مشرق وسطیٰ کی بساط پر کامیاب چالیں چلنے والے، آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر امریکہ کو للکارنے والا، امت مسلمہ سے سوال کرنے والا کہ آپ کہاں کھڑے ہیں؟
ایران میں سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ملک کی سکیورٹی پالیسی میں اہم کردار ادا کرنے والے رہنما علی لاریجانی ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن چکے تھے
۔علی لاریجانی وہ عقلمند اور تجربہ کار رہنما ہیں جودوبارہ اچانک سے سفارت کے میدان میں واپس آئے اور اب انکا کردار عملی طاقت کا مرکز بن چکا تھا وہ ماضی میں ایران کے جوہری مذاکرات کار بھی رہ چکے ہیں اور پارلیمنٹ کے اسپیکر رہے۔
انہوں نے 2015 کے جوہری معاہدے کی پارلیمانی منظوری میں اہم کردار ادا کیا تھا ریجانی نے ریاضی اور کمپیوٹر سائنس میں تعلیم حاصل کی اور بعد ازاں فلسفے میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔
لاریجانی، 20 سال قبل بھی ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ رہے وہ سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے سابق رکن بھی ہیں۔علی لاریجانی اس وقت سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ہیں اور امریکا و اسرائیل کے خلاف سخت بیانات دے رہے ہیں۔ حالیہ امریکی۔اسرائیلی حملوں کے بعد انہوں نے کہا کہ ایران امریکا اور صہیونی حکومت کو ایسا سبق سکھائے گا جو یاد رکھا جائے گا۔
علی لاریجانی نے مسلم ممالک کے نام کھلا خط لکھا ہے اور سوال کیا ہے کہ آپ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ہیں یا ایران اور مزاحمت کاروں کے ساتھ؟چند نادر مواقع کے علاوہ کوئی اسلامی ملک ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا کیا کچھ اسلامی حکومتوں کا رویہ اس بات کے خلاف نہیں ہے جو نبیؐ نے فرمایا کہ ”جو شخص مسلمان سے مدد کی پکار سنتا ہے اور جواب نہ دے، وہ مسلمان نہیں“