اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک شاہد اقبال بگھور — ایک ہردلعزیز، سدا بہار شخصیت خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک شاہد اقبال بگھور — ایک ہردلعزیز، سدا بہار شخصیت
خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف
معاشرے میں کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو اپنے عہدے، اختیار یا شہرت سے نہیں بلکہ اپنے کردار، اخلاق اور انسان دوستی کے باعث لوگوں کے دلوں میں گھر کر جاتی ہیں۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان ایڈووکیٹ ملک شاہد اقبال بگھور بھی انہی ممتاز شخصیات میں شمار ہوتے ہیں، جنہوں نے نہ صرف پیشہ ورانہ میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ ایک ہردلعزیز اور سدا بہار شخصیت کے طور پر اپنی الگ پہچان قائم کی۔
عوامی دلوں پر راج کرنے والے ایڈووکیٹ ملک شاہد اقبال بگھور کا شمار ان قانون دانوں میں ہوتا ہے جو اصولوں پر سمجھوتہ کرنے کے قائل نہیں۔ وہ قانون کی بالادستی، انصاف کی فراہمی اور سچائی کے علمبردار کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نہایت دیانت داری سے سرانجام دے رہے ہیں۔ بطور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل، انہوں نے ریاستی معاملات میں قانونی رہنمائی فراہم کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، بصیرت اور عزم کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔
ایڈووکیٹ ملک شاید اقبال بگھور ضلع خوشاب کے گاوں آدھی کوٹ کی معروف معزز زمیندار فیملی بگھور کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں۔ موصوف وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کے کزن ہیں ۔ آپ نہایت ہردلعزیز پروقار ، ملنسار ، خوش گفتار،بردبار ، خوش اخلاق ، خوش لباس اور معاملہ فہم شخصیت کے مالک ہیں۔ بطور سیکرٹری ڈی بی اے خوشاب آپ کی وکلاء برادری کےلیے گرانقدر خدمات ہیں۔
ان کی شخصیت کا سب سے نمایاں پہلو ان کا اخلاق اور لوگوں کے ساتھ حسنِ سلوک ہے۔ وہ نہ صرف اپنے ساتھیوں بلکہ عام شہریوں کے ساتھ بھی انتہائی شفقت اور خلوص سے پیش آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی عزت دل سے کرتے ہیں۔
ایڈووکیٹ ملک شاہد اقبال بگھور ایک ایسی ہمہ جہت شخصیت ہیں جنہوں نے سماجی خدمات کے میدان میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ ہمیشہ دکھی انسانیت کی مدد کے لیے پیش پیش رہتے ہیں اور علاقے کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کرتے ہیں۔ ان کی یہی عوام دوست سوچ انہیں ایک حقیقی عوامی شخصیت بناتی ہے۔
ان کی گفتگو میں شائستگی، انداز میں سادگی اور سوچ میں پختگی نمایاں نظر آتی ہے۔ وہ نوجوان وکلاء کے لیے بھی ایک مشعلِ راہ ہیں، جو ان کی جدوجہد، محنت اور دیانت داری سے سیکھتے ہیں۔ ان کی زندگی اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ محنت، لگن اور سچائی کے ساتھ انسان نہ صرف کامیابی حاصل کر سکتا ہے بلکہ لوگوں کے دلوں میں بھی ہمیشہ زندہ رہ سکتا ہے۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان ایڈووکیٹ ملک شاہد اقبال بگھور کی شخصیت واقعی ایک سدا بہار درخت کی مانند ہے، جو ہر موسم میں سایہ بھی دیتا ہے اور تازگی بھی بخشتا ہے۔ ان کی خدمات، کردار اور عوامی محبت انہیں ایک مثالی شخصیت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
آخر میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ ملک شاہد اقبال بگھور نہ صرف ایک قابل قانون دان ہیں بلکہ ایک ایسی ہردلعزیز اور باوقار شخصیت بھی ہیں، جن پر ان کے اہلِ علاقہ اور ملک کو بجا طور پر فخر ہے۔