November 17, 2026

بندے کھانی عورت لاہور سے گرفتار — چونکا دینے والی تفصیلات سامنے آگئیں

FB_IMG_1773764420862

بندے کھانی عورت لاہور سے گرفتار — چونکا دینے والی تفصیلات سامنے آگئیں
لاہور سے ایک انتہائی افسوسناک اور لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک سفاک خاتون کو اپنے آشنا کے ساتھ مل کر پہلے شوہر کو ق۔ت۔ل کرنے اور دوسرے شوہر کو ق۔ت۔ل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ کو جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون کی چار سال قبل اشتیاق نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، مگر پیسوں کی لالچ میں اس نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر اپنے ہی شوہر کو راستے سے ہٹا دیا اور بعد ازاں دوسری شادی کر لی۔
ذرائع کے مطابق ملزمہ نے کچھ عرصہ بعد ایک اور شخص دانش سے تعلقات قائم کیے اور اس کے ساتھ مل کر دوسرے شوہر اشفاق کو بھی ق۔ت۔ل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ اس مقصد کے لیے ڈ۔کیتی کا ڈرامہ رچایا گیا اور گزشتہ روز فائرنگ کروا دی گئی۔
واقعے کے بعد ملزمہ نے روتے پیٹتے ہوئے اسے ڈ۔کیتی ظاہر کرنے کی کوشش کی، مگر سی سی ٹی وی ویڈیوز نے ساری حقیقت بے نقاب کر دی۔ پولیس نے ملزمہ نازیہ بی بی اور اس کے ساتھی دانش کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
⚠️ ایسے واقعات معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔