November 17, 2026

ٹی ایچ کیو شورکوٹ میں مریضوں کی فلاح کے لیے اہم اجلاس

IMG-20260317-WA0255(1)

ٹی ایچ کیو شورکوٹ میں مریضوں کی فلاح کے لیے اہم اجلاس
شورکوٹ (نامہ نگار) ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سہیل آرتھر کی قیادت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مریضوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا اجلاس میں ہسپتال انتظامیہ اور متعلقہ عملے نے شرکت کی، جہاں مریضوں کو درپیش مسائل اور سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی غور کیا گیا اس موقع پر یہ اہم فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی مریض کو ہسپتال سے بغیر ادویات کے ہرگز واپس نہیں جانے دیا جائے گا ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سہیل آرتھر نے ہدایت کی کہ مریضوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور ان کی دیکھ بھال میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مستحق مریضوں کی مکمل معاونت کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ بروقت اور بہتر علاج حاصل کر سکیں۔
اجلاس کے اختتام پر مریضوں کی فلاح کے لیے کیے گئے فیصلوں پر فوری عملدرآمد کی بھی ہدایت جاری کی گئی