جنڈانوالا / بھکر (راجہ نورالہی عاطف سے) پرنسپل پروفیسر رانا محمد سمیر خلیل عمرہ کی سعادت
جنڈانوالا / بھکر (راجہ نورالہی عاطف سے) پرنسپل پروفیسر رانا محمد سمیر خلیل عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد گھر واپس پہنچ گئے، جہاں اہلِ علاقہ، اساتذہ کرام اور عزیز و اقارب نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق پرنسپل پروفیسر رانا محمد سمیر خلیل نے حرمین شریفین میں حاضری کے دوران ملک و قوم کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ ان کی واپسی پر کالج کے اساتذہ، طلبہ اور مقامی معززین نے انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر رانا محمد سمیر خلیل کا کہنا تھا کہ عمرہ کی سعادت زندگی کا ایک یادگار لمحہ ہے، جس نے ان کی روحانی کیفیت کو مزید مضبوط کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو یہ سعادت نصیب فرمائے۔
اہلِ علاقہ نے ان کی واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ تعلیمی میدان میں اپنی خدمات اسی جذبے اور لگن کے ساتھ جاری رکھیں گے۔