خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کی معروف ہردلعزیز سماجی شخصیت اور کلو گروپ کے
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کی معروف ہردلعزیز سماجی شخصیت اور کلو گروپ کے سربراہ ملک عبدالرحمان وارث کلو کو ان کی سالگرہ کے موقع پر ضلع بھر کے عوامی، سماجی،تعلیمی ،ادبی اور کاروباری حلقوں کی جانب سے دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
اس موقع پر ایڈووکیٹ ملک عمر فاروق کلو ،راجہ محمد رضوان ، حاجی غلام شبیر ، ملک شوکت اعوان اور دیگر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اپنے پیغامات میں کہا کہ ملک عبدالرحمان وارث کلو ایک باوقار، دیانتدار اور عوام دوست شخصیت کے مالک ہیں، جنہوں نے سماجی خدمات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ان کی فلاحی سرگرمیاں اور عوامی خدمت کا جذبہ قابلِ تحسین ہے۔
سماجی رہنماؤں، تاجر برادری اور معزز شہریوں نے کہا کہ ملک عبدالرحمان وارث کلو نے ہمیشہ علاقے کی ترقی، نوجوانوں کی رہنمائی اور مستحق افراد کی مدد کو ترجیح دی، جو ان کی شخصیت کا ایک روشن پہلو ہے۔ ان کی قیادت میں کلو گروپ نے ترقی کی نئی منازل طے کیں ۔
مبارکباد دینے والوں میں مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندگان، تاجر رہنما، صحافی حضرات اور عوامی حلقے شامل تھے، جنہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ملک عبدالرحمان وارث کلو کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور انہیں مزید کامیابیاں نصیب کرے تاکہ وہ اسی طرح معاشرے کی خدمت جاری رکھ سکیں۔
آخر میں شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک عبدالرحمان وارث کلو کی قیادت اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی کامیابیوں کے لیے دعا گو ہیں۔