میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی سندھو ٹرانسپورٹ کے عملے نے اخلاقیات کی تمام حدیں عبور کر لیں۔
میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی سندھو ٹرانسپورٹ کے عملے نے اخلاقیات کی تمام حدیں عبور کر لیں۔ میلسی جانے والے شہریوں کے ساتھ بدتمیزی اور ان کا قیمتی سامان بس سے نیچے سڑک پر پھینکنا روزانہ کا معمول بن گیا۔ مسافروں کی تذلیل پر انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔تفصیلات کے مطابق سندھو ٹرانسپورٹ کمپنی کے عملے نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میلسی جانے والے مسافروں کا سامان گاڑی سے نیچے گرا دیا اور احتجاج کرنے پر شہریوں کے ساتھ شدید بدتمیزی کی۔ متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس کمپنی کے عملے کا رویہ انتہائی جابرانہ ہے اور وہ مسافروں کو انسان سمجھنے کے بجائے ان سے جانوروں جیسا سلوک کرتے ہیں۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وہاڑی میں انکا اڈہ ڈی سی وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کے دفتر کے بالکل قریب واقع ہے، لیکن اس کے باوجود ٹرانسپورٹ مافیا کو لگام ڈالنے والا کوئی نہیں۔ شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ انتظامیہ کی ناک کے نیچے ہونے والی اس بدمعاشی پر ایکشن کیوں نہیں لیا جا رہا ہے متاثرہ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور ڈی سی وہاڑی سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔