November 17, 2026

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی کنری،چانڈیوبرادری میں زرعی زمین کاتنازع شدت

IMG-20260317-WA0333

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی

کنری،چانڈیوبرادری میں زرعی زمین کاتنازع شدت اختیار کرگیا،رشتہ دارزمین پرقبضہ کرنے اورجانی ومالی نقصان پہنچانے کی کوشش میں مصروف ہیں،بالاحکام سے نوٹس لینے اورتحفظ فراہم کرنیکامطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق دڑیلوموری گاؤں لکھانو خان چانڈیو کے رہائشیوں اللہ ڈنوچانڈیو،طالب حسین چانڈیو،لکھانوچانڈیو اورمیووخان چانڈیو نے پریس کلب کنری کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ گاؤں حاجی خان چانڈیو کے رہائشی بااثرافراد شادی خان چانڈیو،مٹھوخان چانڈیواورمنظورچانڈیو جوکہ انکے رشتہ دارہیں وہ اسلحہ کے زورپر انکی چھ ایکڑ زرعی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ وہ نہایت ہی شریف لوگ ہیں اورمحنت ومزدوری کرکے اپناگزربسرکررہے ہیں انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مخالف فریق جرائم پیشہ اورمنشیات فروش عناصر ہیں جوکہ روزانہ کی بنیاد پر انکوجانی ومالی نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اورانکی زرعی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے علاقے کے معززین سے فیصلہ کرانے کی درخواست کی ہے مگرمخالف فریق کسی کی بات ماننے کیلئے تیارنہیں ہیں اگرانکویاانکے خاندان کسی بھی فردکو جانی ومالی نقصان پہنچا تواسکے ذمہ دارمخالفین ہونگے انہوں نے بالاحکام سے نوٹس لینے اورتحفظ کی فراہمی کامطالبہ کیاہے۔