میلسی ( بیو رو چیف و ہا ڑ ی تحصیل میلسی کے نواحی گاؤں موضع فتح پور کا رہائشی پاک فوج کا بہادر جوان راؤ عدنان وطنِ عزیز کی حفاظت کرتے ہوئے
میلسی ( بیو رو چیف و ہا ڑ ی تحصیل میلسی کے نواحی گاؤں موضع فتح پور کا رہائشی پاک فوج کا بہادر جوان راؤ عدنان وطنِ عزیز کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گیا۔ شہید کو پورے سرکاری اور فوجی اعزازات کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔نمازِ جنازہ میں پاک فوج کے افسران و جوانوں، پنجاب پولیس، ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی جبکہ فضا ”پاکستان زندہ باد” اور ”شہید زندہ ہے” کے نعروں سے گونجتی رہی۔شہید کی میت جب آبائی گاؤں پہنچائی گئی تو اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد اپنے اس بہادر سپوت کے آخری دیدار کے لیے امڈ آئی۔ ہر آنکھ اشکبار تھی اور لوگوں نے شہید کی عظیم قربانی کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے بہادر جوان وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور پوری قوم کو اپنے ان عظیم شہداء پر فخر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔آخر میں شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین ایسے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کے باعث محفوظ ہے اور پوری قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔