کیا صرف افغان طالبان کا دعویٰ کافی ہے کہ ہم خود کو ہی قصوروار ٹھہرانا شروع کر دیں؟؟
کیا صرف افغان طالبان کا دعویٰ کافی ہے کہ ہم خود کو ہی قصوروار ٹھہرانا شروع کر دیں؟؟
اگر واقعی 500 لوگ مارے گئے ہیں، تو پھر ایک بڑی اجتماعی نمازِ جنازہ کیوں نہیں کی جاتی؟
جیسے ایران نے بچوں کے تابوت سب کو دکھائے- پھر افغانستان ایسا کیوں نہیں کر رہا- دنیا کو کیوں نہیں دکھایا جا رہا کہ کابل کے کسی بڑے میدان میں 500 تابوت رکھے گئے ہیں۔
اگر پاکستان نے بھارت کی جانب سے مساجد پر حملوں کے باوجود بھی شہری علاقوں کو نشانہ نہیں بنایا، تو افغانستان میں بھی اپنے اصول نہیں بدلے گا۔
یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ کچھ لوگ حسبِ عادت طالبان کے اس دعوے کو دہرا رہے ہیں کہ (خدا نہ کرے) پاک فضائیہ نے کابل میں ہسپتال کو نشانہ بنایا۔
حقیقت یہ ہے کہ جس جگہ کو ہسپتال کہا جا رہا ہے، وہ ایک پرانی نیٹو جیل کی بیرک تھی جس میں شاید کچھ لوگوں کو رکھا گیا تھا اور جس کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی-
اس پرانی نیٹو جیل کو فینکس کیمپ کہتے ہیں جہاں پے بہت بڑا اسلحہ ڈپو تھا۔
پاک فضائیہ کا نشانہ اسلحہ ڈپو تھا، جس کے ساتھ والی عمارت میں بھی آگ لگ گئی جسے طالبان کنٹرول نہ کر سکے۔
سادہ سی بات ہے، اگر واقعی ایسا ہوا ہے تو ٹی ٹی اے غیر جانبدار یا بین الاقوامی میڈیا کو کیوں نہیں بلاتا کہ وہ خود جا کر دیکھیں؟
حملے کے بعد جو مزید دھماکے ہوئے، جن کی ویڈیوز بھی موجود ہیں، ان کی وضاحت کیوں نہیں دی جاتی؟
مگر افغان طالبان ایسا نہیں کریں گے—کیونکہ 500 ہلاکتوں کا دعویٰ صرف جھوٹ ہے۔