November 17, 2026

لاہور کی نرس کے کارنامے : چند انکشافات : آمدن اتنی نہیں تھی ، نوکری کرکے خرچے پورے نہیں ہو رہے تھے

FB_IMG_1773744227879

لاہور کی نرس کے کارنامے : چند انکشافات : آمدن اتنی نہیں تھی ، نوکری کرکے خرچے پورے نہیں ہو رہے تھے سوچا کچھ ایکسٹرا کما لوں ۔۔۔۔ لیڈی ڈاکٹر بن کر سادہ لوح شہریوں کو اپنے حسن کے جلوے دکھانے والی لاہور کی نرس قانون کے شکنجے میں آگئی ، آزاد کشمیر کے غریب طالبعلم کو بلیک۔ میل کرنا نرس کو مہنگا پڑ گیا ۔۔۔ چند روز قبل لاہور میں پولیس نے ایک طالبعلم کی شکایت پر ایکشن لیا ، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اس نرس کو ٹریس کر لیا گیا جو ایک مشہور ہسپتال میں ملازمت کرتی تھی اور اسکی ایک نوجوان سے یاری دوستی تھی ، اس بوائے فرینڈ کے مشورے سے نرس نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو ہنی ٹریپ کا شکار کرنے کا پلان بنایا ، اب تک 15 کے قریب لوگوں سے پیسے بٹورے جا چکے تھے ، یونیورسٹی آف لاہور میں زیر تعلیم آزاد کشمیر کے ایک طالبعلم کو اس نرس نے سوشل میڈیا پر اپنے جلوے دکھائے اور ویڈیو کال کے ذریعے اس نوجوان طالبعلم کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کے بعد اسے بلیک۔ میل کرنا شروع کیا، ابتدا میں 2 بار اس نوجوان نے ویڈیو لیک نہ کرنے کی یقین دہانی پر نرس کو پیسے بھجوائے لیکن جب مزید بلیک ۔میل ہونے کی جرات نہ رہی تو نوجوان پولیس کے پاس پہنچ گیا اور مدد کی درخواست کی ، پولیس نے چند روز کی مسلسل کوشش سے آخر کار جعلی ڈاکٹر اور بلیک۔ میلر نرس کو گرفتار کر لیا ، جسکے اب تک 6 متاثرین سامنے آچکے ہیں ۔۔۔ #FBLIFESTYLE