ایک سیدھا سادہ نوجوان راتوں رات بدمعاش کیسے بنا ؟ وہاڑی کے صداقت گجر المعروف کالا گجر کی مختصر کہانی
ایک سیدھا سادہ نوجوان راتوں رات بدمعاش کیسے بنا ؟ وہاڑی کے صداقت گجر المعروف کالا گجر کی مختصر کہانی ۔۔۔۔۔ صداقت گجر کے والد سے ایک پولیس افسر نے کچھ اراضی خریدی ، بیعانہ دے کر اپنے نام کروا لی اور باقی پیسے دینے سے انکاری ہو گیا ، جب صداقت گجر کا والد شکایت لے کر تھانے گیا تو اس پولیس افسر کے ایماء پر اس پر 302 کا کیس ڈال دیا گیا اور اتنا تش۔دد کیا گیا کہ بزرگ آدمی جان کی بازی ہار گیا ، صداقت گجر کا بڑا بھائی باپ کی میت لینے تھانے گیا اور احتجاج کیا تو اسے بھی پکڑ کر تھانے میں بٹھا لیا گیا اور اس پر بھی تش۔دد کی انتہا کردی گئی ، صداقت کا بھائی بھی چل بسا ۔۔۔۔ صداقت گجر اپنے والد اور بھائی کی میتیں لے کر گھر گیا تو اس رات وہ کالا گجر بن گیا ۔۔۔ باپ کو دفن کرکے چند دن کے اندر کالا گجر نے اس پولیس افسر کے گھر دھاوا بول دیا ۔ وہ خود تو نہ ملا لیکن اسکے باپ اور دو بھائیوں کو کالا گجر نے اگلے جہان روانہ کردیا ۔۔۔۔ چند روز اور گزرے تو کالا گجر نے اس تھانے پر دھاوا بول دیا جہاں اسکے والد اور بھائی کو زندگی سے محروم کردیا گیا تھا ، تھانے میں اس افسر سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو کالا گجر نے موت کی نیند سلا دیا ۔۔۔۔ کالا گجر کی جانب سے اپنے بے قصور باپ کے ق۔ت۔ل کا بدلہ لینے کا یہ واقعہ برسوں تک زبان زد عام رہا