میرپور ماتھیلو ( نامہ نگار ) مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا میں نے اپنی پسند و رضا سے زاہد حسین پتافی سے
میرپور ماتھیلو ( نامہ نگار ) مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا میں نے اپنی پسند و رضا سے زاہد حسین پتافی سے نکاح کیا ہے ہمارے خلاف درج کرایا گیا اغوا کا مقدمہ جھوٹا ہے تحفظ فراہم کیا جائے ، ملیر اسٹیل ٹائون کی سکینہ شاہ نے فرسٹ کلاس میجسٹریٙٹ میرپور ماتھیلو کی عدالت میں پیش ہوکر اپنے بیان میں مزید کہا کہ میرے والد امتیاز شاہ نے تھانہ اسٹیل ٹائون میں ہمارے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرایا ہے اور ہمیں جان لیوا دھمکیاں دی جا رہی ہیں ہماری جان کو خطرہ ہے ۔ سکینہ شاہ نے چیف جسٹس سندھ آئی جی سندھ ایس ایس پی ملیر سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمہ ختم کر کہ قانونی طور تحفظ فراہمی کو یقینی بنایا جائے