چشتیاں کے نواحی علاقے چک 104 فتح میں انتظامیہ پر مبینہ طور پر کھڑی گندم کی فصل تباہ کروانے کا
چشتیاں کے نواحی علاقے چک 104 فتح میں انتظامیہ پر مبینہ طور پر کھڑی گندم کی فصل تباہ کروانے کا الزام سامنے آیا ہے۔ متاثرہ خاندان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں، پیرا فورس اور دیگر مقامی اہلکاروں نے مبینہ طور پر لاکھوں روپے مالیت کی تیار گندم کی فصل پر قبضہ کروا کر اسے تباہ کر دیا، حالانکہ اس معاملے پر عدالتِ عالیہ کا حکم اور سٹے آرڈر بھی موجود تھا
متاثرہ خاندان کے مطابق انتظامیہ نے عدالتی حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے کھیت میں کھڑی تیار گندم کی فصل پر ٹریکٹر اور دیگر مشینری چلا دی، جس کے نتیجے میں تقریباً 20 سے 22 لاکھ روپے مالیت کی فصل کو نقصان پہنچا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں مبینہ طور پر پیرا فورس، مقامی انتظامیہ، پٹواری، گرداور اور بعض مقامی نمائندوں نے بھی حصہ لیا اہلِ خانہ کے مطابق واقعے کے دوران انہوں نے مدد کے لیے ریسکیو نمبر 15 پر بھی کال کی، تاہم ان کا دعویٰ ہے کہ تھانہ صدر پولیس نےکارروائی کرنے کے بجائے الٹا انہیں ہی حراست میں لے لیا اور تھانے لے جا کر سفید کاغذ پر انگوٹھے لگوا لیے متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس عدالت کا حکم اور دیگر دستاویزات موجود ہیں، جن کے باوجود انتظامیہ نے ان کی فصل کو نقصان پہنچایا جس سے انہیں بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا متاثرہ افراد نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کر کے انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔
دوسری جانب اس معاملے پر تاحال مقامی انتظامیہ کا مؤقف سامنے نہیں آ سکا۔