ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) ملک کے دیگر شہروں کی طرح ہارون آباد اور گردونواح میں
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) ملک کے دیگر شہروں کی طرح ہارون آباد اور گردونواح میں شبِ قدر انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اس بابرکت رات کے موقع پر شہر بھر کی مساجد مسجد رضا عرف جھلارفوجی چوک مسجد حنفیہ ٹبہ نور پورہ۔مدینہ مسجد بلدیہ کالونی۔مسجد گلزار مدینہ بھٹہ محمد پورہ سمیت شہر کی دیگر مساجد کو خوبصورت برقی قمقموں ادلکش روشنیوں سے سجایا گیا جبکہ عبادت گزاروں نےبڑی تعداد میں مساجد کا رخ کیا۔شبِ قدر کی مبارک ساعتوں میں فرزندانِ اسلام کی بڑی تعداد مساجد میں موجود تھی جہاں وہ نوافل کی ادائیگی، ذکر و اذکار، تلاوتِ قرآنِ پاک اور خصوصی دعاؤں میں مصروف رہے ۔
عبادت گزار اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں کی معافی کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں علامہ خوشی محمد۔قاری آصف حسین قادری۔قاری بلال حنیف چشتی ڈونگہ بونگہ ۔حافظ نواز۔قاری عاصم سعیدی سمیت دیگرعلماء کرام کا کہنا ہے کہ شبِ قدر ہزار مہینوں سے افضل رات ہے، اس لیے اہلِ اسلام کو چاہیے کہ وہ اس بابرکت رات میں زیادہ سے زیادہ عبادت، ذکر و اذکار اور دعا کا اہتمام کریں۔