November 17, 2026

رمضان المبارک کا مہینہ صبر اور تحمل کا مہینہ ہے۔ارباب اورنگزیب کاسی

IMG-20260317-WA0134(1)

رمضان المبارک کا مہینہ صبر اور تحمل کا مہینہ ہے۔ارباب اورنگزیب کاسی

اللہ تبارک و تعالی ہمیں رمضان المبارک کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ژوب

ژوب(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ژوب ارباب اورنگزیب کاسی نے کہا کہ رمضان المبارک صبر کا مہینہ ہے، اور صبر کا بدلہ جنت ہے۔ یہ ہمدردی اور خیرخواہی کا مہینہ ہے، اس میں مؤمن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے، اس میں روزہ افطار کرنے والے کی مغفرت، گناہوں کی بخشش اور جہنم سے آزادی کے پروانے کے علاوہ روزہ دار کے برابر ثواب دیا جاتا ہے، چاہے وہ افطار ایک کھجور یا ایک گھونٹ پانی سے ہی کیوں نہ کرائے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک وتعالیٰ ہمیں رمضان المبارک کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے، اور ہماری تمام عبادات کو قبول فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی آخرت میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کے طفیل جنت الفردوس نصیب فرمائے۔ آمین