October 28, 2026

عالمی ادارہ ایکٹ انٹرنیشنل کے تعاون سے پاکستان میں بینظیر نشوونما پروگرام میں خواتین اور بچوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

IMG-20240922-WA0089

عالمی ادارہ ایکٹ انٹرنیشنل کے تعاون سے پاکستان میں بینظیر نشوونما پروگرام میں خواتین اور بچوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔
کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ حاملہ اور دو سال سے کم عمر بچوں کو دودھ پلانے والی مائیں مالی معاونت اور خوراک کیلئے اہل ہیں سینئر سوشل موبلائزر احسان الحیدر سنگھیڑا کا وہاڑی کے مختلف سنٹروں کا دورہ

وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) تفصیل کے مطابق پاکستان میں عالمی ادارہ ایکٹ انٹر نیشنل اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تعاون سے قومی غذائی سروے 2018ء کے مطابق پاکستان میں ہر 100 میں سے 40 بچے غذائی قلت کا شکار ہوکر جسمانی اور ذہنی نشوونما نہیں کر پاتے، اپنی عمر کے ابتدائی 5 سالوں میں عمر کے لحاظ سے ان کا قد چھوٹا اور وزن کم رہ جاتا ہے۔ اسی طرحاملہ خواتین اور دودھ پالانے والی مائیں بھی غذائی قلت سے شدید متاثر ہوتی ہیں۔ زندگی کے ابتدائی ہزار دن ، یعنی خاتون کے حاملہ ہونے سے لیکر بچے کی عمر دو سال ہونے تک نشوونما کے حوالے سے انتہائی اہمیت کےحامل ہوتے ہیں۔حکومت پاکستان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور عالمی ادارہ برائے خوراک کے تعاون سے کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ حاملہ اور دودھ پلانے والی ماوں کو مالی معاونت اور خصوصی خوراک کی فراہمی کیلئے بینظیر نشوونما پروگرام شروع کیا ہے۔ پروگرام کے متعلق آگاہی دینے کیلئے سماجی تنظیم ایکٹ انٹرنیشنل کی خصوصی ٹیمیں گاوں گاوں جاکر خواتین کو معلومات فراہم کر رہی ہیں۔ وہاڑی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ۔میلسی اور بورے والا میں میں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں نشوونما سنٹر پر حاملہ خواتین اور دودھ ملانے والی ماوں کی رجسٹریشن کرکے مالی معاونت اور خوراک فراہم کی جا رہی ہے اس موقع پر سینئر سوشل موبلائزر احسان الحیدر سنگھیڑا وہاڑی اور خانیوال اورسوشل آرگنائزر محمد اکرم بٹھی کا وہاڑی کے مختلف سینٹروں کا دورہ کیا اور آگاہی فراہم کی