چوہنگ کے علاقہ میں 5ماہ قبل 28سالہ نوجوان مدثر حسین کےاندھے قتل کا ڈراپ سین
چوہنگ کے علاقہ میں 5ماہ قبل 28سالہ نوجوان مدثر حسین کےاندھے قتل کا ڈراپ سین
مقتول کی محبوبہ اور اس کا شوہر مرکزی ملزم نکلے
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ چوہنگ شرافت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا،
مقتول اور مرکزی ملزم کی بیوی کے آپس میں گہرے تعلقات تھے،انچارج انویسٹی گیشن
جس کاملزم کو رنج تھا،انچارج رانا شرافت علی،
مرکزی ملزم اور اسکی بیوی نے مقتول مدثر حسین کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا،ایس پی انویسٹی گیشن،
خاتون ملزمہ نے مقتول مدثر حسین کو ملنے کے بہانے گھر بلایا،ایس پی عبداللہ عمران چیمہ،
ملزمہ نے 28سالہ مدثر حسین کو کو بوتل میں زہریلا کالا پتھر ملا کر پلا دیا،ایس پی انویسٹی گیشن صدر،
مقتول 2روز ہسپتال میں زیر علاج رہا مگر جانبر نہ ہو سکا،ایس پی عبداللہ عمران چیمہ،
ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے،ایس پی انویسٹی گیشن صدر،
ملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں مضبوط چالان مرتب کروا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن
جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں کےساتھ نمٹاجائےگا، سید ذیشان رضا
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان،