کراچی کی شاہ برادری کی لڑکی نے پتافی نوجوان سے پسند کی شادی کرلی
کراچی کی شاہ برادری کی لڑکی نے پتافی نوجوان سے پسند کی شادی کرلی
کراچی (نمائندہ خصوصی) کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن ملیر کی رہائشی سکینہ شاہ نے میرپور ماتھیلو کی عدالت میں اپنی پسند کے نوجوان سے شادی کرلی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سکینہ شاہ نے کہا کہ انہیں نہ تو کسی قسم کا لالچ دیا گیا ہے اور نہ ہی انہیں اغوا کیا گیا ہے۔ انہوں نے میرپور ماتھیلو کے رہائشی زاہد حسین پتافی سے اپنی مرضی اور خوشی سے عدالت میں شادی کی ہے۔
سکینہ شاہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد ان کے سوتیلے والد امتیاز شاہ اور دیگر رشتہ دار جن میں کامران شاہ، شہباز شاہ، حوالدار چانڈیو، دلدار چانڈیو، فرمان، سہیل، امداد علی، اسد اور عمران شامل ہیں، اس شادی پر ناراض ہوگئے ہیں اور انہیں اور ان کے شوہر زاہد حسین پتافی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ بھی درج کرایا گیا ہے۔
سکینہ شاہ اور زاہد حسین پتافی نے کہا کہ انہیں امتیاز شاہ اور دیگر رشتہ داروں کی جانب سے مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور کسی بھی وقت ان پر حملہ ہوسکتا ہے، جس سے جانی نقصان کا خدشہ ہے۔
نوبیاہتا جوڑے نے چیف جسٹس سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے، ان کے خلاف درج جھوٹا مقدمہ ختم کیا جائے اور انہیں آئینی حق دیا جائے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنی زندگی گزار