November 17, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان اور پاک میڈیا فاونڈیشن اسلام آباد

IMG-20260316-WA0235

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان اور پاک میڈیا فاونڈیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام دیال سنگھ مینشن، مال روڈ لاھور میں خواتین کے عالمی دن اور برصغیر کے ترقی پسند شاعر و فلمی نغمہ نگار ساحر لدھیانوی کے جنم دن کی مناسبت سے خصوصی نشست اور مزاحمتی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا عنوان تھا “عورت جنس نہیں انسان ہے” اور “ہم گناہگار عورتیں” اس نشست کی صدرات زریں سلیمان (پنا جی) نے کی جبکہ مہمانان خصوصی میں ڈاکٹر امجد طفیل، بینا گوئندی ، زاہد حسن، الماس شبی (امریکہ) اور عائشہ تسلیم شامل تھے۔ گفتگو کرنے والوں میں کامریڈ تنویر احمد خان، رضا نعیم، کامریڈ جہانگیر سندھو، زاہدہ پروین، ماہا مریم اور ڈاکٹر زرقا نسیم غالب تھے۔ سیمینار کی نظامت جاوید آفتاب نے کی۔ مزاحمتی مشاعرہ کا عنوان ساحر لدھیانوی کی نظم کے مصرعے “عورت نے جنم دیا مردوں کو ،،، مردوں نے اسے بازار دیا” اور ڈاکٹر خالد جاوید جان کی خواتین کے موضوع پر لکھی نظم “میں آدھی نہیں ہوں” پر تھا۔ مشاعرے کی مجلس صدارت میں ڈاکٹر خالد جاوید جان اور مسرت کلانچوی شامل تھے۔ مہمانان خصوصی میں شہزاد نیئر ، بینا گوئندی، زاہد حسن، الماس شبی، روبینہ راجپوت اور شبنم مرزا تھے۔ شعراء کرام میں جاوید آفتاب، وقار احمد وقار، رضوان رضوی اور خاور شاہ کے نام شامل ہیں۔ مشاعرہ کی نظامت فاطمہ غزل نے کی ۔ گائیکی کا خوبصورت مظاہرہ مناہل خان نے اپنی پرسوز آواز میں کیا۔ پروگرام کے آغاز میں ماہ رمضان کی مناسبت سے مہمانوں کے لئے افطاری کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے لیے سید سجاد بخآری اور ضیاء چاولہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اس پر وقار تقریب کے منتظمین میں کامریڈ تنویر احمد خان(مرکزی صدر پاکستان) سید سجاد بخآری (چیئرمین پی ایم ایف اسلام آباد) جاوید آفتاب(مرکزی سیکرٹری پاکستان)۔ ضماد گریوال (انفارمیشن سیکرٹری پی ڈبلیو اے پنجاب)، رضا نعیم (صدر پی ڈبلیو اے لاھور)، مبینہ عصیم (ڈپٹی سیکرٹری پی ڈبلیو اے لاھور)، میر ہادی عباس (نائب صدر لاھور) نبیلہ اکبر (انفارمیشن سیکرٹری پی ڈبلیو اے لاھور) کے نام شامل ہیں۔