November 17, 2026

سکھر( )جونا گڑھ یونائیٹڈ جماعت پاکستان سکھر کے صدر جلال الدین بھٹی نے کہا کہ دکھی انسانیت

IMG-20260316-WA0231

سکھر( )جونا گڑھ یونائیٹڈ جماعت پاکستان سکھر کے صدر جلال الدین بھٹی نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے قلبی سکون ملتا ہے اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے جونا گڑھ یونائیٹڈ جماعت سکھر کی جانب سے مستحق افراد کی فلاح و بہبود سمیت غیب و نادر خاندانوں کی مالی مدد اور بچیوں کو جہیز کی فراہمی کیلئے کام کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزجونا گڑھ یونائیٹڈ جماعت کی جانب سے دو مستحق بچیوں کی شادی کیلئے جہیز تقسیم تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب میں جونا گڑھ یونائیٹڈ جماعت سکھر کے چیئرمین حاجی دلاور خان، نائب صدر حاجی سہیل شیخ،سیکریٹری جنرل حاجی ظہیر خان، جوائنٹ سیکریٹری عبدالقیوم خان،ڈپٹی کنونئیر سکندر ملک، پریس ترجمان ندیم خان ،فنانس سیکریٹری اشفاق ملک سمیت دیگر اراکین و معزز شہری موجود تھے شرکاء تقریب نے بچیوں کے والد کو جہیز دیتے ہوئے دعا کی اللہ پاک بچیوں کے نصیب اچھے کرے جونا گڑھ یونائیٹڈ جماعت پاکستان سکھر کے صدر جلال الدین بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ جماعت کی جانب سے رمضان المبارک کے ایام میں مستحق خاندانوں میں راشن بیگ اور عید تحائف بھی تقسیم کئے جارہے ہیں جبکہ شہر کے تجارتی مرکز میں اجتماعی دس روزہ افطاری کا ہر سال اہتمام کیا جاتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کی ہے اور یہ خدمت کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔ اختتام تقریب ملک کی سلامتی و خوشحالی سمیت امت مسلمہ کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔