وزیراعظم کا وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ۔
وزیراعظم کا وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ۔
وفاقی سرکاری ملازمین کو عیدالفطر کی چھٹیوں سے پہلے تنخواہ دی جائے گی۔وزیراعظم آفس
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم آفس کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کو عیدالفطر کی چھٹیوں سے پہلے تنخواہ دی جائے گی۔وفاقی سرکاری محکموں کو وزیراعظم کی ہدایات موصول ہوگئیں جس کے بعد وفاقی محکموں نے تنخواہ عید سے پہلے ادا کرنے کیلئے کام شروع کردیا۔