November 17, 2026

سکھر( )پاکستان ریلوے پریم یونین (سی بی اے )کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمدتنیو پریم یونین سکھر ڈویڑنل صدر اختر علی عباسی اور دیگر

IMG-20260316-WA0233

سکھر( )پاکستان ریلوے پریم یونین (سی بی اے )کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمدتنیو پریم یونین سکھر ڈویڑنل صدر اختر علی عباسی اور دیگر پریم یونین سکھر ڈویڑن کے زمہ دران کے ہمراہ گزشتہ روز شالیمار ایکسپریس حادثہ میں ریلوے ملازم ہماری مزدور بہائی ندیم شاھ جو کہ شھید ہوگی تھے ان لواحقین کے ہمراہ مڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پریم یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیونے کہا کہ لاکھا روڈ کے قریب پیش آنے والے 27 اپ شالیمار ایکسپریس کے حادثے میں پاکستان ریلوے کے ٹریک مشین کے معاون ندیم شاہ جاں بحق ہو گئے۔ مرحوم اس وقت ڈیوٹی پر موجود تھے اور اطلاع کے مطابق سامان لے کر واپس آ رہے تھے کہ حادثہ پیش آ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گاڑی لوپ لائن میں کھڑی تھی جب پیچھے سے آنے والی شالیمار ایکسپریس کی ٹکر کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا،ایسے لوگ اپنی محنت، پسینے اور خطرات کے باوجود اداروں کے پہیے چلاتے ہیں غریب ملازمین کب تک اپنے ساتھیوں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے کوئی داد رسی کوئی اشک شوئی کرنے والا نہیں ہے۔ وہ دھوپ، بارش اور خطرناک حالات میں بھی اپنے فرائض نبھاتے ہیں، مگر جب کوئی حادثہ ہو جائے تو اکثر یہی کہہ کر دامن جھاڑ لیا جاتا ہے کہ وہ “کچا ملازم” تھا اور ادارہ اس کی مدد نہیں کر سکتا۔ کنٹریکٹ ملازم کی حادثہ موت یا بیماری میں پرائیویٹ کمپنیاں بھی داد رسی اور مالی امداد کرتی ہیں شھید ندیم شاھ 15 سال سے خدمت سرانجام دی رہا ان کا حق ہے کےشھید کی مالی امداد ہونی چاہیے میں وزیرِ اعظم پاکستان وفاقی وزیر ریلوے۔چیئر مین۔ ریلوے۔سی ای او۔ریلوے۔ سے پر زور مطالبہ کرتا ہو ایسے محنت کشوں کو تنہا نہ چھوڑیں۔ جو لوگ ادارے کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جان گنوا دیتے ہیں، ان کے خاندانوں کی کفالت ریاست اور ادارے دونوں کی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے۔اس کے بیوہ بیبی اور بچوں کے لیے تاحیات مکان کا بندوبست کیا جائے اور ان کے بچوں کو معاوضہ دیا جائے ،اللہ تعالیٰ شہید ندیم شاہ کو اپنی بے پایاں رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے آمین۔