November 17, 2026

سکھر/اسلام آباد (بیورورپورٹ)غیر سرکاری تنظیم ساحل کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے

Screenshot_2026-03-16_075427

سکھر/اسلام آباد (بیورورپورٹ)غیر سرکاری تنظیم ساحل کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 کے دوران پاکستان بھر میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے 3630 واقعات رپورٹ ہوئے، جو ملک میں بچوں کے تحفظ کی صورتحال پر سنگین سوالات اٹھاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار ملک کے 81 مختلف اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کی بنیاد پر مرتب کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعات پاکستان کے چاروں صوبوں کے علاوہ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے رپورٹ ہوئے۔ تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سال 2025 میں اوسطاً روزانہ 9 سے زائد بچے جنسی زیادتی یا دیگر جرائم کا نشانہ بنے۔اعداد و شمار کے مطابق رپورٹ ہونے والے کل کیسز میں 1924 (53 فیصد) متاثرین لڑکیاں جبکہ 1625 (47 فیصد) لڑکے تھے، جب کہ 116 کیسز نومولود بچوں سے متعلق رپورٹ ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کے لیے سب سے زیادہ خطرناک عمر کا گروپ 11 سے 15 سال کے درمیان ہے، جہاں لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکوں کے متاثر ہونے کے کیسز زیادہ سامنے آئے۔جرائم کی نوعیت رپورٹ میں درج بڑے جرائم میں شامل ہیں:اغوا کے 1107 واقعات,جنسی زیادتی کے 596 واقعات,عصمت دری کے 522 واقعات,بچوں کی گمشدگی کے 365 واقعات,زیادتی کی کوشش کے 195 واقعات,بدفعلی کی کوشش کے 141 واقعات,اجتماعی زیادتی کے 130 واقعات,اجتماعی زیادتی کے 108 واقعات,جنسی زیادتی کے بعد قتل کے 58 واقعات,بچوں کی شادی کے 53 واقعات,واقعات میں اضافہ رپورٹ کے مطابق 2024 کے مقابلے میں 2025 میں بچوں کے خلاف جرائم میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کا مطلب ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 266 مزید بچے ان جرائم کا شکار ہوئے۔ملزمان کی شناخت
تجزیے سے معلوم ہوا کہ بچوں کے جنسی استحصال کے بیشتر واقعات میں متاثرہ بچوں کے جاننے والے افراد ملوث تھے، جو کہ بچوں کے تحفظ کے حوالے سے ایک تشویشناک پہلو قرار دیا گیا ہے۔صوبائی سطح پر صورتحال جغرافیائی تقسیم کے مطابق کل 3630 کیسز میں سے:73 فیصد کیسز پنجاب سے 21 فیصد سندھ سے 4 فیصد خیبرپختونخوا سے جبکہ 2 فیصد کیسز بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی کیسز میں سے 82 فیصد مقدمات پولیس میں درج کیے گئے، جسے رپورٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نسبتاً فعال کارکردگی کی علامت قرار دیا گیا ہے۔خواتین کے خلاف تشدد میں بھی تشویشناک اضافہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تنظیم ساحل گزشتہ دو برسوں سے خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات کا بھی ریکارڈ مرتب کر رہی ہے۔ سال 2025 میں ملک بھر میں صنف کی بنیاد پر تشدد (Gender-Based Violence) کے 7071 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں خواتین کے ساتھ ساتھ کچھ کیسز خواجہ سراؤں سے بھی متعلق ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق اس سال صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تشدد کی مختلف اقسام سال 2025 کے دوران رپورٹ ہونے والے اہم واقعات میں شامل ہیں:قتل کے 1546 واقعات,اغوا کے 1345 واقعات,تشدد کے 1169 واقعات,زیادتی کے 877 واقعات,خودکشی کے 680 واقعات,زخمی ہونے کے 449 واقعات,ہراساں کرنے کے 316 واقعات,غیرت کے نام پر قتل کے 284 واقعات,تیزاب گردی کے 41 واقعات ملزمان کا تناسب رپورٹ کے مطابق:32 فیصد کیسز میں ملزم جاننے والا شخص تھا.18 فیصد میں اجنبی افراد ملوث تھے.12 فیصد واقعات میں شوہر شامل تھے.جبکہ 20 فیصد کیسز میں ملزم کا ذکر نہیں کیا گیا.صوبائی سطح پر صنفی بنیاد پر تشدد کے کیسز کی تقسیم کچھ یوں رہی:78 فیصد پنجاب,14 فیصد سندھ,6 فیصد خیبرپختونخوا جبکہ 2 فیصد کیسز بلوچستان، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے رپورٹ ہوئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں اور خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ حکومت، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سماجی تنظیمیں مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں تاکہ معاشرے کے کمزور طبقات کو تحفظ فراہم کیا جا سکے اور ایسے جرائم کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔