روہڑی گردونواح میں موبائل کمپنیوں کی ناقص سروس، ایک ماہ میں تین بار پیکجز مہنگے مفت انعام کے نام پر سمیں رجسٹرڈ، بند کروانے کیلئے صارفین دربدر
روہڑی گردونواح میں موبائل کمپنیوں کی ناقص سروس، ایک ماہ میں تین بار پیکجز مہنگے
مفت انعام کے نام پر سمیں رجسٹرڈ، بند کروانے کیلئے صارفین دربدر
سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان ماہرین نیوز)روہڑی اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں موبائل فون کمپنیوں کی سروس انتہائی ناقص ہونے کےساتھ ساتھ صارفین کو مسلسل مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑرہاہے،تفصیلات کے مطابق موبائیل فونز کمپنیوں کی جانب سے ایک ہی ماہ کے دوران تین تین مرتبہ پیکجز کے نرخ بڑھا دیئے گئے ہیں جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں انٹرنیٹ سروس سست روی سے چلتی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ تو دور کی بات موبائیل سگنلز ہی نہیں ہوتے ہے جسکی وجہ سے رابطے منقطع ہو جاتے ہیں شکایات کے باوجود موبائیل فونز کمپنیاں تدارک کرنے کو تیار نہیں دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ موبائل فون کمپنیوں کے نمائندے مختلف مقامات پر اسٹال لگا کر انعامات اور پرکشش آفرز کا لالچ دے کر لوگوں کے شناختی کارڈ پر ایک مفت دیکر زیادہ سمیں رجسٹرڈ کر دیتے ہیں۔ جب صارفین کو اس کا علم ہوتا ہے اور وہ سم بند کروانے کیلئے متعلقہ فرنچائز سے رجوع کرتے ہیں تو وہاں سمیں بند کرنے سے انکار یا ٹال مٹول کرکے صارف کو چکر کٹواکر اکثر فرنچائزز سم بند کرنے سے انکار کر دیتی ہیں موبائیل فون صارفین اور سیاسی سماجی حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مفت سموں کی آڑ میں ہونے والے ممکنہ مبینہ فراڈ اور موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے صارفین کے ساتھ روا رکھی جانے والی زیادتیوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور فرنچائزز کو پابند بنایا جائے کہ صارف کی درخواست پر فوری طور پر غیر ضروری سمیں بند کی جائیں۔