November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان ماہرین نیوز)​سینئر صحافی جلال الدین بھیو کا انتقال، سکھر یونین آف جرنلسٹس اور سکھر پریس کلب کیجانب سے گہرے دکھ کا اظہار۔

IMG-20260315-WA0167

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان ماہرین نیوز)​سینئر صحافی جلال الدین بھیو کا انتقال، سکھر یونین آف جرنلسٹس اور سکھر پریس کلب کیجانب سے گہرے دکھ کا اظہار۔
​پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکریٹری فنانس لالا اسد پٹھان، ممبر ایف ای سی نصراللہ وسیر سکھر پریس کلب کے صدر خالد بھانبن، جنرل سیکریٹری احقر رضوی، سکھر یونین آف جرنلسٹس (SUJ) کے صدر جاوید جتوئی، جنرل سیکرٹری کامران شیخ اور مجلس عاملہ کے تمام اراکین نے سکھر پریس کلب کے سینئر ممبر اور ممتاز صحافی جلال الدین بھیو کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔​سکھر یونین آف جرنلسٹس اور سکھر پریس کلب کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ جلال الدین بھیو ایک بہترین انسان، بے باک صحافی اور متحرک یونینسٹ تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی کا ایک بہت بڑا حصہ صحافت کی نذر کیا اور ہمیشہ حق و سچ کا علم بلند رکھا۔ ان کی وفات سے صحافتی دنیا میں ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جسے مدتوں پُر نہیں کیا جا سکے گا۔جاری کردہ ​بیان میں کہا گیا کہ جلال الدین بھیو سکھر پریس کلب اور سکھر یونین آف جرنلسٹس کا ایک بیش قیمت اثاثہ تھے۔ انہوں نے ایس یو جے (SUJ) کے پلیٹ فارم سے صحافی برادری کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے جو گراں قدر خدمات سرانجام دیں، انہیں صحافتی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی اچانک وفات نے پوری صحافی برادری کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔​سکھر یونین آف جرنلسٹس اور سکھر پریس کلب کے صدر جنرل سیکریٹری اور تمام عہدیداران اور اراکین نے دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم جلال الدین بھیو کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ورثہ سمیت پوری صحافی برادری کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔