November 17, 2026

بیو رو چیف و ہا ڑ ی معصوم محمد ایان ہمیشہ کے لیے خاموش — چھ سال کی دعاؤں کا چراغ ڈیڑھ سال

IMG-20260315-WA0166

بیو رو چیف و ہا ڑ ی معصوم محمد ایان ہمیشہ کے لیے خاموش — چھ سال کی دعاؤں کا چراغ ڈیڑھ سال میں بجھ گیاچھ سال تک عبدالرحمن صدیقی زرگر اور ان کے اہلِ خانہ نے جس ننھی مسکراہٹ کے لیے دعائیں مانگیں، جب وہ دعا قبول ہوئی تو گھر میں خوشیوں کی بہار آ گئی۔ اس ننھے فرشتے کا نام محمد ایان رکھا گیا۔ گول مٹول چہرہ، معصوم آنکھیں اور ایسی دل موہ لینے والی مسکراہٹ کہ جو بھی اسے دیکھتا بے اختیار کہہ اٹھتا کہ شاید اس علاقے میں اس جیسا خوبصورت اور پیارا بچہ کوئی نہیں۔گھر کے کونے کونے میں اس کی ہنسی گونجتی تھی۔ ماں کی گود اس سے مہکتی تھی اور باپ کی آنکھوں میں اس کے لیے ہزاروں خواب تھے۔ مگر کس کو معلوم تھا کہ یہ خوشیاں اتنی مختصر ہوں گی۔
اچانک ایک دن ننھے محمد ایان کی سانس ہلکی ہونے لگی۔ گھر میں گھبراہٹ پھیل گئی اور اسے فوراً ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے علاج کیا، کوششیں کیں، مگر حیرت کی بات یہ رہی کہ بیماری سمجھ ہی نہ آ سکی… اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ معصوم سا چہرہ ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گیا۔یہ خبر بجلی بن کر پورے علاقے میں پھیل گئی۔ ہر شخص کی آنکھ نم تھی، ہر دل غم سے بوجھل تھا۔ لوگ یہی کہتے رہے کہ شاید کسی کی نظر لگ گئی، کیونکہ محمد ایان واقعی حسن اور معصومیت کا ایک ایسا پھول تھا جسے دیکھ کر ہر دل خوش ہو جاتا تھا۔ایک ماں کی گود ویران ہو گئی، ایک باپ کے خواب ٹوٹ گئے، اور ایک گھر کی ہنسی ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئی۔ ڈیڑھ سال کا وہ معصوم بچہ جس کی مسکراہٹ سے گھر روشن رہتا تھا، آج وہی گھرخاموشی اور آنسوؤں میں ڈوبا ہوا ہے۔جو بھی صاحبِ اولاد اس واقعے کو سنتا ہے اس کا دل کانپ اٹھتا ہے اور آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔ ہر زبان پر بس یہی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ معصوم محمد ایان کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور اس کے والدین کو ایسا صبر عطا کرے جو اس بڑے صدمے کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔کیونکہ بعض اوقات زمین پر آنے والے کچھ فرشتے زیادہ دیر نہیں ٹھہرتے…وہ صرف چند لمحوں کے لیے آتے ہیں، دلوں میں محبت بساتے ہیں اور پھر جنت کی طرف لوٹ جاتے ہیں۔