خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کے نامور سینئر صحافی ارشد بھٹہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ہے موصوف ان دنوں حجاز مقدس میں خوش قیام ہیں اور مقامات مقدسہ کی زیارات اور عبادات سے شرف یاب ہورہے ہیں۔ ان کی اس بابرکت سعادت پر عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مختلف شخصیات نے کہا ہے کہ ارشد بھٹہ ایک باوقار اور اصول پسند صحافی ہیں جنہوں نے ہمیشہ صحافت کے میدان میں ذمہ داری، دیانت داری اور حق گوئی کو فروغ دیا ہے۔ ان کی عمرہ کی سعادت ان کے لیے ایک عظیم روحانی اعزاز ہے جس پر ان کے دوست احباب اور چاہنے والے بے حد خوش ہیں۔
مبارکباد دینے والوں کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ارشد بھٹہ کا عمرہ قبول فرمائے اور انہیں مزید کامیابیاں اور برکتیں عطا فرمائے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت و تندرستی کے ساتھ مزید دینی و سماجی خدمات انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔
عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے اس موقع پر ارشد بھٹہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی صحافت کے میدان میں اسی طرح مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے اور خلق خدا کی بے لوث خدمت کےلیے ہرگز کوئ دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]