اسرائیل کے وزیر اعظم نتنیاھو کہاں ہیں؟
ابھی ابھی اسرائیل کے وزیر دفاع کاٹز نے بیان دیا کہ ایران کی جنگ اب حکومت کے رہنماؤں کے لیے ایک ’فیصلہ کن مرحلے‘ میں داخل ہو رہی ہے۔
کاٹز نے مزید کہا کہ صرف ایرانی عوام ہی اس کا خاتمہ کر سکتے ہیں، ’ایک پُرعزم جدوجہد کے ذریعے، یہاں تک کہ دہشت گرد حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے۔
لیکن کمنٹس میں ہزاروں صارفین نے ایک ہی سوال بار بار پوچھا ہے کہ نتنیاھو کہاں ہے ؟ اسطرح سوشل میڈیا پر خبریں گردش میں ہیں کہ نتنیاھو زخمی ہیں یا پھر چک لیے گئے ہیں
وزیر دفاع کا ٹیلی وژن پر آنا اس خبروں کو مزید تقویت دیتا ہے اور یہ بھی سچ کہ نتنیاھو کچھ دنوں سے منظر عام سے غائب ہیں یا پھر غائب کر دی گئے ہیں۔ انکا حال ہی میں ایک بیان آیا تھا جسکے بارے سوشل میڈیا پر باتیں چلیں کہ مصنوعی ذہانت کی ویڈیو ہے خیر یہ تو وقت ہی بتائے گا جب وہ منظر عام پر آ جائیں گے یا پھر لوگوں پر حقیقت واضح ہو جائے گی۔ یہی حال ایران کے نئے سپریم لیڈر کا بھی ہے انکے خلاف بھی خبریں گردش میں ہیں کہ وہ زخمی ہیں تو کوئی کہتا ہے کہ وہ کومہ میں ہیں تو کوئی کہتا ہے کہ انکو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان دونوں پراسرار شخصیات کو وقت آنے پر ٹی وی پر آکر بیان دینا ہی انکی موجودگی کا پتہ دے گا۔ خیر سوشل میڈیا پرافواہوں کا بازار ابھی گرم ہے ۔