نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کی ہردلعزیز مذہبی و سماجی شخصیت ملک اللہ دتہ کنول نے کہا ہے کہ ماہِ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی بے شمار رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا عظیم مہینہ ہے۔ اس بابرکت مہینے میں مسلمان روزہ رکھ کر صبر، برداشت، تقویٰ اور ایثار کا عملی درس حاصل کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں نیکی، ہمدردی اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ اس مقدس مہینے میں ہمیں زیادہ سے زیادہ عبادات، تلاوتِ قرآن پاک اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لیے نیک اعمال کرنے چاہئیں۔
ملک اللہ دتہ کنول نے کہا کہ صاحبِ حیثیت افراد کو چاہیے کہ وہ اس مبارک مہینے میں غریب اور مستحق افراد کی بھرپور مدد کریں تاکہ معاشرے میں مساوات اور بھائی چارے کو فروغ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ انسان کو برائیوں سے بچنے اور اچھے اخلاق اپنانے کی تلقین کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک ہمیں صبر، تحمل اور ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور احترام کا درس دیتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اس بابرکت مہینے کی روح کے مطابق اپنے کردار اور اعمال کو بہتر بنائیں اور معاشرے میں امن، محبت اور اخوت کو فروغ دیں۔
ملک اللہ دتہ کنول نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ماہِ رمضان کی برکتوں سے بھرپور استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ملکِ پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرے۔ آمین۔
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کے نامور سینئر صحافی ارشد بھٹہ نے عمرہ کی سعادت
تہران کی ایک للکار، وائٹ ہاؤس میں سناٹا عالمی میڈیا چیخ اٹھا: امریکہ دباؤ میں، ایران بازی پلٹ چکا
اسرائیل کے وزیر اعظم نتنیاھو کہاں ہیں؟
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کی ہردلعزیز مذہبی و سماجی شخصیت ملک اللہ دتہ کنول
پاکستانی شاہینوں کی گرج سے افغان طالبان ریجیم کے حواس باختہ ہو گئے