سکھر میں میٹرک کے طالبعلم کا کلاس فیلو کے ہاتھوں گلہ کاٹنے کا افسوسناک واقعہ
سکھر میں میٹرک کے طالبعلم کا کلاس فیلو کے ہاتھوں گلہ کاٹنے کا افسوسناک واقعہ
سکھر (بیورورپورٹ)شہر میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں میٹرک کے طالبعلم عبدالباسط شیخ کو اس کے ہی کلاس فیلو حسام مغل اور اس کے رشتہ داروں نے کتابوں کے تنازع پر تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر شدید زخمی کر دیا۔ واقعہ کے بعد زخمی کو فوری طور پر نجی حرا میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث اس کی حالت تشویشناک ہو گئی۔جھگڑے کی وجہ
پولیس کے مطابق دونوں کلاس فیلوز کے درمیان کتابیں نہ دینے پر تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے تشدد کی نوبت تک پہنچ گئی۔ حسام مغل نے اپنے دیگر رشتہ داروں کے ساتھ مل کر عبدالباسط پر تیز دھار آلے سے حملہ کر دیا، جس سے وہ بری طرح زخمی ہو گیا۔زخمی کو حرا میڈیکل سینٹر لے جایا گیا جہاں مبینہ طور پر ڈاکٹروں کی غفلت سے اس کی حالت مزید خراب ہو گئی۔اسپتال انتظامیہ نے 8 گھنٹے بعد لاکھوں روپے خرچ کروانے کے بعد عبدالباسط کو کراچی منتقل کرنے کا مشورہ دیا، جس پر ورثاء نے شدید احتجاج کیا اور انتظامیہ کے خلاف غفلت کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا۔عبدالباسط کے والد ثناء اللہ شیخ کا کہنا ہے کہ پولیس نے تاحال حملہ آوروں کو گرفتار نہیں کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حسام مغل اور اس کے رشتہ داروں نے ان کے بیٹے پر بے دردی سے حملہ کیا، جس کی انصاف کے تقاضوں کے مطابق پیروی کی جائے۔واضح رہے کہ واقعے کے بعد سے پولیس نے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی ہے اور نہ ہی مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ ورثاء انصاف کے لیے پرعزم ہیں۔ زخمی عبدالباسط کو کراچی منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے جہاں اس کا علاج ممکن ہو سکے گا۔یہ واقعہ شہر میں خوف و ہراس پھیلا گیا ہے اور تعلیمی اداروں میں طلبہ کے درمیان بڑھتی ہوئی تلخیوں پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔