لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے معروف اور نامور
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے معروف اور نامور قلمکارہ نبیلہ اکبر کو ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں “بنت حواء” ایوارڈ کی اعزاز پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور اداروں نے کہا ہے کہ نبیلہ اکبر نے ادب و صحافت کے میدان میں اپنی مسلسل محنت، علمی بصیرت اور اخلاقی اقدار کے ساتھ خواتین کے حقوق، معاشرتی ترقی اور تعلیم کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ان کے قلم کی اثر انگیزی نے معاشرے میں شعور اور مثبت تبدیلی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
سئنیر صحافیوں ایم نوردین ،راجہ نورالہی عاطف ،سیٹھ ثمر سلطان ، ملک غلام جیلانی وڈھل ، ملک شوکت حیات کھارا ،تصور عباس بھٹی اور دیگر نے نبیلہ اکبر کے اس اعزاز کو نہ صرف خواتین کی علمی و ادبی خدمات کے لیے قابلِ ستائش قرار دیا بلکہ اسے معاشرتی ترقی اور ثقافتی بیداری کے لیے ایک حوصلہ افزاء قدم بھی قرار دیا۔ صحافتی حلقوں نے ان کے کالموں اور مضامین کو معاشرتی مسائل پر روشنی ڈالنے اور عوامی شعور بڑھانے کے حوالے سے نہایت مؤثر قرار دیا۔
ادیبوں، اساتذہ، صحافیوں اور سماجی کارکنوں نے انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز شعبہء خواتین لاہور کی صدر معروف کالم نگار اور ممتاز سئنیر جرنلسٹ نبیلہ اکبر کو ایوارڈ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعزاز ان کی محنت، لگن اور معاشرتی خدمات کا منصفانہ اعتراف ہے اور آئندہ بھی خواتین کو علمی و ادبی میدان میں نمایاں کردار ادا کرنے کی ترغیب دے گا۔ دریں اثناء نبیلہ اکبر نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ نہ صرف ان کے لیے بلکہ تمام خواتین قلمکاروں اور معاشرتی خدمات انجام دینے والی خواتین کے لیے ایک حوصلہ افزائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم، شعور اور ترقی کے لیے لکھتے رہنا ان کا مشن ہے اور وہ اپنی تحریروں کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کی کوشش جاری رکھیں گی۔
عوامی اور سماجی حلقوں کا کہنا تھا کہ نبیلہ اکبر کا یہ ایوارڈ معاشرتی قدروں، ادب اور خواتین کی اہمیت کے فروغ کا عملی ثبوت ہے، اور ایسے اقدامات معاشرے میں مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔