سکھر(بیورورپورٹ)عیدالفطر میں ایک ہفتہ باقی،بازاروں میں خریداری عروج پر،دکانوں پر مرد
سکھر(بیورورپورٹ)عیدالفطر میں ایک ہفتہ باقی،بازاروں میں خریداری عروج پر،دکانوں پر مرد مردو خواتین بچے بوڑھوں کا رش،چھوٹے بڑے اسٹال بھی سج گئے ،دکانداروں نے ریٹ دوگنے کردیئے، تفصیلات کے مطابق عید الفطر میں کچھ دن باقی رہنے کے بعد سکھر میں عید کی خریداری کیلئے اندرون شہر سمیت دور دراز کے شہریوں کی آمد کابھی سلسلہ جارہی ہے جس کے بعد سکھر کے تجارتی و کاروباری بازاروں میں عید کی خریداری کیلئے خواتین اور بچوں کا رش بڑھ گیا ہے شہر کی مختلف معروف و مصروف ترین بازاروں مشن روڈ غریب آباد , شاہی بازار , مہران مرکز, دیگر تجارتی مراکز میں کلاتھ اسٹور , شوز, بوتیک، گارمنٹس سمیت دیگر دوکانوں پر روزہ افطار سے قبل اور افطار کے بعد خریداروں کا انتہائی رش لگنے کے باعث تاجر بھی خوش نظرآرہے ہیں شہر میں کاروبار ی و تجارتی مراکز کی رونقیں بحال ہونے پر تاجروں نے بھی نرخ میں اضافہ کرکے اسکا سارا ملبہ مہنگائی اور موجودہ ملکی حالات پر ڈال دیا ہے۔