سکھر(بیورورپورٹ) ادارہ تفسیر القرآن مرکزی جامع مسجد سکھر کے زیر اہتمام ( بیاد شیخ التفسیر و
سکھر(بیورورپورٹ) ادارہ تفسیر القرآن مرکزی جامع مسجد سکھر کے زیر اہتمام ( بیاد شیخ التفسیر و الحدیث حضرت قاری خلیل احمد بندھانی بانی ادارہ تفسیر القرآن)زیر سرپرستی حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی کے ادارہ کے فارغ التحصیل علماء کرام و معززمہمانوں کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی تقریب میں تکمیل تفسیر القرآن حضرت مولانا محمد شفیع انڈھڑ استاد الحدیث جامعہ اشرفیہ سکھر نے آخری سورتیں پڑھا کر امت مسلمہ کو درپیش مشکلات کے حل اور ملک کی سلامتی وخوشحالی کیلئے دعا فرمائی۔ تقریب میں جانشین شیخ التفسیر مہتمم ادارہ تفسیر القرآن حضرت مولانا قاری جمیل احمد بندھانی, سکھر اسمال ٹریڈرز کے حاجی جاوید میمن، ایوان صنعت و تجارت سکھر کے صدر خالد کاکزئی، مفتی محمد یاسین،فہد رضوان ملک،حاجی سکندر آرائیں، شبیر میمن،خواجہ محمد کاشف،مءمد ناصر پہنور بندھانی،سعید بندھانی،حاجی گلریز،ناظم اعلی ادارہ تفسیر القرآن قاری عقیل احمد بندھانی سمیت علماءکرام، معزز سیاسی و سماجی ،تاجر رہنما سول سوسائٹی کے نمائندگان ، معززین شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ علماءکرام کا کہنا تھا کے رمضان المبارک کا مہینہ برکتوں اور رحمتوں کو سمیٹنے کا مہینہ ہے ،رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں قرآن پاک کی شان نزول ہوئی رمضان کے مہینے میں رب کائنات نے اپنے پیاروں کیلئے شب قدر جیسی رات عطا فرمائی جو ہزاروں سال سے افضل ہے ماہ مقدس رمضان المبارک رحمتیں سمیٹنے، مغفرت ، بخشش سمیت جہنم کی آگ سے بچنے کا مہینہ ہے اسی ماہ اللہ تعالی آسمانوں اور جنتوں کے تمام دروازے کھول دیتا ہے۔