November 17, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی بسٹی رپورٹر)وائیٹل گروپ نے ہمیشہ وعدہ وفا کیا ہے چوہدری کاشف ثنا۔

IMG-20260315-WA0051

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی بسٹی رپورٹر)وائیٹل گروپ نے ہمیشہ وعدہ وفا کیا ہے چوہدری کاشف ثنا۔تفصیلات کے مطابق جشنِ بہاراں اور ثقافتی دن کے موقع پر وائٹل گروپ کی طرف سے عمرہ کے پیکج کا جو اعلان کیا گیا تھا، وہ محض ایک بات نہیں تھی، وہ وعدہ آج پورا ہو گیا۔ آج 66 فور آر میں اس کی قرعہ اندازی کی باقاعدہ ceremony ہوئی جس میں دا ویژن سائنس ہائر سیکنڈری اسکول کی سینیئر ٹیچر مزمل صاحبہ نے یہ سعادت حاصل کی۔
وائٹل گروپ کی طرف سے عمرہ کے پیکج کا اعلان آج حقیقت بن گیا۔ ہم مزمل صاحبہ کو اس اعزاز پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ اس عمرہ کو اپنے لیے رحمت اور مغفرت کا ذریعہ بنائے۔ آمین اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثنا وائیٹل گروپ والےاور ہارون الرشید سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں