*میلسی (بیورو چیف) حکومت پنجاب کے اربوں روپے ہڑپ ۔ جانوروں کی نسل ختم کرنے کا سلسلہ جاری ۔ دودھ نہ ملنے کی وجہ سے 99 فیصد بچھڑے اور کٹے مر جاتے ہیں شہریوں نے
*میلسی (بیورو چیف) حکومت پنجاب کے اربوں روپے ہڑپ ۔ جانوروں کی نسل ختم کرنے کا سلسلہ جاری ۔ دودھ نہ ملنے کی وجہ سے 99 فیصد بچھڑے اور کٹے مر جاتے ہیں شہریوں نے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے ۔* تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے نوازئیدہ کٹا بچھڑا بچاؤ پروگرام پر اربوں روپے فنڈز مختص کیے ہیں کہ جانوروں کی نسل کشی نہ کی جائے مگر پنجاب بھر میں بھینسوں اور گائے کے چند دنوں کے نوازئیدہ کٹے اور بچھڑے ان کی ماؤں سے جدا کر کے بھینسوں اور گائے کو کراچی اور دیگر بڑے شہروں میں بھیج دیا جاتا ھے جہاں پر مصنوعی ٹیکے لگا کر ان سے دودھ حاصل کر کے فروخت کیا جاتا ھے جبکہ چند دن کے نوزائیدہ بچھڑوں اور کٹوں کو فروخت کر دیا جاتا ھے جو دودھ نہ ملنے سے مر جاتے ہیں پنجاب بھر میں سالانہ لاکھوں بچھڑے اور کٹے موت کے منہ میں جا رہے ہیں اور نسل کشی ہو رہی ھے جانوروں کی پیدائش اور تعداد میں تیزی سے کمی ہو رہی ھے جبکہ ان کو بچانے کیلئے حکومت کی جانب سے اربوں روپے کے فنڈز محکمہ لائیو سٹاک کے اعلی حکام ہڑپ کر رہے ہیں اس بارے ماہر لائیو سٹاک نے بتایا کہ نواز ئیدہ کٹے یا بچھڑے کو تین ماہ تک دودھ پلانا ضروری ہوتا ھے تین ماہ بعد یہ گھاس یا دیگر غذا کھانے کے قابل ہوتے ہیں دودھ نہ ملنے کی وجہ سے 99 فیصد بچھڑے اور کٹے مر جاتے ہیں شہریوں نے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے ۔*