November 17, 2026

شوہر سے ناراض ہو کر ماں کے گھر بیٹھی ایک خاتون کی بربادی کی کہانی: پل پل بدلتے رویے ،

FB_IMG_1773559325561

شوہر سے ناراض ہو کر ماں کے گھر بیٹھی ایک خاتون کی بربادی کی کہانی: پل پل بدلتے رویے ، روزانہ تبدیل ہوتا ذہن ۔۔۔ اچھے خاندان کی بہو اور بیٹی ایک ساٹھ سالہ عیاش شخص کی قا.تلہ کیوں بنی ؟ 2 سال قبل ڈیفنس لاہور میں پیش آئے واقعہ کی اصل کہانی ۔۔۔۔۔عالیہ “فرضی نام” اپنے شوہر سے ناراض ہو کر ماں کے گھر آگئی ، ہر وقت فارغ بیٹھی رہتی ، اس دوران محلے کی صائمہ نامی ایک خاتون اسکے پاس آجاتی ۔ دونوں گپ شپ اور ہنسی مذاق کرتیں ، پھر صائمہ نے عالیہ کو باہر لے جانا شروع کر دیا کہ باہر گھومو پھرو گی تو تمہارا ذہن فریش رہے گا ۔۔ صائمہ کی ایک ایسے 60 سال شخص کے ساتھ دوستی تھی جو ڈیفنس میں ایک کوٹھی میں کک کے طور پر کام کرتا ، وہ صائمہ کو قربت کے بدلے گھی آٹا چینی دالیں اور پیسے وغیرہ دیتا ۔۔ کوٹھی کے مالکان صبح گھر سے چلے جاتے اور رات کو آتے ۔ گھر پر سارا دن بابے کا راج ہوتا ، صائمہ عالیہ کو بھی اس بابے سے ملانے لے گئی ، بابے کے ساتھ ہنسی مذاق ہوتا چائے اور کھانا کھایا جاتا لیکن عالیہ نے ایک حد برقرار رکھی ، ایک روز اسکے جی میں نہ جانے کیا آیا کہ چپ چاپ وہاں سے نکلی اور گھر آگئی کیوں اسے لگا بابے کے عزائم خطرناک ہیں،وہ کسی غلط کام میں پڑ کا باپ اور شوہر کی بدنامی نہیں کرنا چاہتی تھی ۔۔۔۔ شام کو صائمہ اسکے پاس آئی اور لڑنے لگی کہ تم بغیر بتائے آگئی ہو اچھے پیسے ملنے تھے تم نے سارا پروگرام خراب کردیا ، اس پر عالیہ دوسرے دن پھر اسکے ساتھ بابے کے پاس جانے پر رضامند ہو گئی ، بابا بلاشبہ عیاش طبیعت انسان تھا وہ فخر سے عالیہ اور صائمہ کو بتاتا کہ میرے پاس کئی آئیں اور گئیں میں نے ہر کسی کو خوش کرکے بھیجا اور میرے پاس تو مائیں خود اپنی کم عمر بچیاں چھوڑ جاتی ہیں ، عالیہ کو یہ سب جان کر بہت غصہ آیا کہ اپنے شرمناک کارنامے یہ شخص کتنے فخر سے بیان کررہا ہے نہ جانے کتنی بچیوں کی زندگیاں تباہ کر چکا ہو گا ۔۔۔۔ ایک روز عالیہ اور صائمہ پھر اس بابے کے پاس پہنچ گئیں ، اس روز بابا موڈ میں تھا اس نے چائے بنا کر دونوں کو پلائی اور پھر ہنسی مزاق کرنے لگا ، آج وہ ہر حد پار کرنا چاہتا تھا ، لیکن عالیہ اور صائمہ پہلے ہی ایک پروگرام بنا چکی تھیں ، دونوں نے بابے کو کپڑے اتارنے کو کہا تو اس نے ہنسی خوشی جلدی سے اپنے کپڑے اتار پھینکے ، عالیہ نے بابے کو باتوں میں لگایا اور صائمہ نے نظر بچا کر اسکا آزار بند نکال لیا ، پھر صائمہ نے ایک کپڑے سے بابے کے پیر باندھ دیے ، بابے نے ذرا اعتراض نہ کیا بلکہ خود اپنی مرضی سے بندھ گیا شاید اسکے خیال میں کچھ اور ہونا تھا ، یہی وقت تھا جب صائمہ نےآزار بند چارپائی پر لیٹے شخص کے گلے میں ڈال دیا اور پھر دونوں نے ملکر اسے تب تک کھینچا جب تک کہ بابے کی جان نہیں نکل گئی ، بابے کو اسی حال میں چھوڑ کر یہ دونوں چپکے سے وہاں سے نکل گئیں ۔پولیس کو جب واقعہ کی اطلاع ملی اور پولیس موقع پر پہنچی تو دیکھا کمرے سے ممنوعہ ادویات بھی ملیں اور بابے کے کوارٹر سے ان دوائیوں کی کافی مقدار کے علاوہ کئی چیزیں برآمد ہو گئیں جو ایک واضح اشارہ تھا کہ اس بابے کے ق۔ت۔ل کا تعلق کسی خاتون سے تھا ، 7 گھنٹے گھر اور آس پاس کی سی سی ٹی وی ویڈیوز اور موبائل ریکارڈ سے پولیس نے عالیہ اور صائمہ دونوں کو گرفتار کر لیا ، صائمہ تو بچنے کے لیے بیان بدلتی رہی لیکن عالیہ نے سب کچھ تسلیم کر لیا اور مان لیا کہ اس نے صائمہ کے ساتھ پلان بنا کر بابے کو ق۔ت۔ل کیا ہے ۔۔۔ دونوں خواتین کو چالان مرتب کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا جہاں اب بھی انکا ٹرائل جاری ہے ۔۔۔۔