سکھر میں گھریلو ناچاقی، نوجوان نے خودکشی کر لی سکھر (بیورورپورٹ)سکھر شہر کے سی سیکشن تھانے
سکھر میں گھریلو ناچاقی، نوجوان نے خودکشی کر لی
سکھر (بیورورپورٹ)سکھر شہر کے سی سیکشن تھانے کی حدود میں واقع بھٹائی کالونی میں گھریلو ناچاقی کے باعث ایک بیس سالہ نوجوان معین احمد نے پسٹل سے فائر کرکے خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچنے والی پولیس نے نوجوان کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال سکھر منتقل کر دیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ واقعہ گھریلو جھگڑے کے نتیجے میں پیش آیا۔پولیس نے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مزید شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔