سکھر(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل و قائمقام ضلع سکھر
سکھر(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل و قائمقام ضلع سکھر کے صدر گوہر خان کھوسہ کے والد(مرحوم) گل محمد خان کھوسہ اور والدہ (مرحومہ ) کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے انصاف ہاﺅس ملٹری روڈ سکھر پر قرآن خوان ، افطار پارٹی و افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں سمیت سکھر کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، تاجر برادری ، سول سوسائٹی کے نمائندگان سمیت عزیز و اقارب سمیت معزز شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاکستان تحریک انصاف صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل قائمقام ضلع سکھر کے صدر گوہر خان کھوسہ،حاکم خان کھوسہ،اعظم خان کھوسہ،نزر احمد کھوسہ سے انکے والد (مرحوم) گل محمد خان کھوسہ اور والدہ (مرحومہ ) کے بلند درجات کیلئے دعا کی گئی تقریب میں شرکاء نے سوگواروں گوہر خان کھوسہ،حاکم خان کھوسہ،اعظم خان کھوسہ،نزر احمد کھوسہ،ضامن حسین خان کھوسہ ، زمان خان کھوسہ ، فرحان خان کھوسہ سمیت دیگر ماما سکندر کمانگر ، گل فرحان مہر ، عمیر راجپوت ، مجیب انصاری و دیگر سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لئے دعا کی اللہ مرحومین کو بلند درجات عطا فرمائے آمین ثمہ آمین۔