November 17, 2026

ڈرون حملے ناکام، پاکستان کا بھرپور جواب ، لندی کوتل میں طالبان کی چوکی تباہ

Screenshot_2026-03-14_151459

ڈرون حملے ناکام، پاکستان کا بھرپور جواب ، لندی کوتل میں طالبان کی چوکی تباہ
گزشتہ رات افغان طالبان کی جانب سے پاکستان میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
13 مارچ کو بھیجے گئے چند سادہ نوعیت کے ڈرونز کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہ کر دیا گیا اور وہ اپنے اہداف تک نہ پہنچ سکے
ڈرونز کے ملبے کے گرنے سے کوئٹہ میں دو بچے جبکہ کوہاٹ اور راولپنڈی میں ایک ایک شہری زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔
یہ حملے عوام میں خوف پیدا کرنے کی کوشش تھے اور اس دہشت گرد ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں جو افغان طالبان کے طرزِ عمل میں نمایاں ہے
افغان طالبان ایک طرف عالمی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے خود کو مظلوم ظاہر کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب ڈرونز اور پراکسی گروہوں کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں
بیان کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج اور عوام افغانستان میں قائم حکومت کی نیت اور کردار سے بخوبی آگاہ ہیں
آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان کا جاری فوجی آپریشن ،غضبُ للحق، اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک افغانستان کی سر زمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشت گردی کے بنیادی خدشات دور نہیں کیے جاتے
دوسری جانب لندی کوتل سیکٹر میں پاکستانی فورسز نے توپ خانے کی کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان افغانستان (TTA) کی ایک چوکی تباہ کر دی
یہ کارروائی مبینہ طور پر حالیہ اشتعال انگیزیوں کے جواب میں کی گئی
پاک فوج نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ملک کے عوام کا دفاع ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا اور دہشت گردوں یا ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا
رات پاک فضائیہ نے افغانستان میں کابل،خوست پکتیا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جبکہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی ڈرونز نے رات بھر نگرانی کی
#قصوریات