November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)سرگودھا پولیس میں ریٹائرمنٹ پانے والے افسران و اہلکاران کو عزت و احترام سے رخصت کرنے کی روایت برقرار۔

IMG-20260314-WA0084

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)سرگودھا پولیس میں ریٹائرمنٹ پانے والے افسران و اہلکاران کو عزت و احترام سے رخصت کرنے کی روایت برقرار۔
سب انسپکٹر ظفر اقبال کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ڈی پی او آفس میں الوداعی تقریب کا انعقاد۔ریٹائر ہونے والے افسر کو سرکاری پروٹوکول کے ساتھ رخصت کیا گیا ۔ اس موقع پرڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے سب انسپکٹر ظفر اقبال کی پولیس کے لئے گرانقدر خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دوران تقریب ریٹائرڈ پولیس آفسر کو تحائف دئیے گئے اور شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کا کہنا تھا کہ پولیس ملازمین ہمارے ڈیپارٹمنٹ کے ماتھے کا جھومرہیں اور ریٹائرڈ ہونے والے تمام افسران و اہلکاران کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔