November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) رکن صوبائی اسمبلی سردار علی حسین خان بلوچ علالت کے بعد

IMG-20260314-WA0074

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) رکن صوبائی اسمبلی سردار علی حسین خان بلوچ علالت کے بعد اب روبصحت ہیں ۔ ان کی صحت یابی کی خبر سامنے آنے پر ضلع خوشاب سمیت حلقہ انتخاب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں نے ان کی جلد صحت یابی کےلیے دعا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، کارکنان اور معززین علاقہ نے کہا کہ سردار علی حسین خان بلوچ ایک فعال اور عوام دوست رہنما ہیں جو ہمیشہ اپنے حلقے کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ ان کی روبصحت ہونے کی خبر نہ صرف ان کے اہل خانہ بلکہ حلقے کے عوام کے لیے بھی باعثِ اطمینان ہے۔
ایم پی اے پبلک فورم کے ترجمان سردار قنبر رضا خان بلوچ کا کہنا تھا کہ سردار علی حسین خان بلوچ نے ہمیشہ علاقے کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے، جس کی وجہ سے وہ عوام میں بے حد مقبول ہیں۔
سیاسی و سماجی رہنماؤں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سردار علی حسین خان بلوچ کو مکمل صحت و تندرستی عطا فرمائے اور انہیں پہلے کی طرح عوام کی خدمت جاری رکھنے کی توفیق دے۔